فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش

میر مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی اور معروف مصنفہ فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

انسٹاگرام اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر فاطمہ بھٹو نے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کرنے کے ساتھ ننھے مہمان کا نام بھی بتا دیا۔

فاطمہ بھٹو نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں بیٹے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔

انہوں نے بیٹے کا نام اپنے مرحوم والد کے نام سے منسوب کرتے ہوئے ’میر مرتضیٰ بائرہ‘ رکھا ہے۔

فاطمہ بھٹو نے سوشل میڈیا پر بیٹے کی پیدائش کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ اپنے بیٹے کا نام ’میر مرتضیٰ بیرا‘ کیوں رکھا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ گراھم اور میں اپنے بچے کی پیدائش کی خبر شیئر کرکے بہت خوش ہیں۔

فاطمہ بھٹو اور امریکی شہری گراھم بیرا (جبران) کے نکاح کی مختصر تقریب گزشتہ برس 28 اپریل کو خاندانی گھر 70 کلفٹن میں ہوئی تھی

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں