کے ایم سی نے گڈاپ میں 24 کروڑ کا ٹھیکہ 3 کروڑ میں دیدیا

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے ہنگامی پریس کانفرنس میں تمام صحافی دوستوں کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے رمضان المبارک میں اپنا قیمتی وقت نکال کر آئے آ ج ہم  ایک اہم مسئلے پر ہنگامی پریس کانفرنس کرنے جا رہے ہیں ہمارے گڈاپ ٹاؤن کی ایک بہت بڑے آمدنی برائے ملچنگ کا ٹھیکہ یعنی دودھ والے جانوروں کا ٹھیکہ جسکا گڈاپ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن نے اس ملچنگ کا آکیشن بھی کیا اور وہ اس کے بعد یہ گڈاپ ٹاؤن چلا رہا ہے اور اس پر کل رات کو اچانک ایک لیٹر نکال کر (کے ایم سی) نے قبضہ کرنے کی کوشش کی ہے

ٹاؤن چیئرمین گڈاپ نے کہا کہ  ہم سب نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اپنے گڈاپ ٹاؤن کے سورسز انکم کسی بھی صورت میں نہیں چھوڑیں گے یہ جو ملچنگ کا ٹھیکہ گڈاپ ٹاؤن کی ملکیت ہے ہم نے ہائی کورٹ کے آرڈر پر آکیشن کیا تھاوہ آکیشن ہم نے 24 کروڑ 10 لاکھ میں ہم نے ٹھیکیداروں کو دیا جو کہ چلا رہے یہ ٹھیکہ ہم نے ہائی کورٹ لوکل کمیشن کے حکم کے مطابق دیا تھا جبکہ گڈاپ ٹاؤن کا چیئرمین بھی پیپلز پارٹی کا کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا میئر اور ڈپٹی میئر بھی پیپلز پارٹی کے ہیں اُن کے ہوتے ہوئے اچانک رات کے اندھیرے میں فورسز کے ساتھ ہماری چنگی پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ جس میں یک بہت بڑی خون ریزی جھگڑے کا خطرہ تھا جو کہ فلحال ٹل گیا ہے

طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ ہم ہمارے قائدین چیئرمین بلاول بھٹو زرداری صاحب، صدر پاکستان آصف علی زرداری صاحب،(سی ایم) سندھ سید مراد علی شاہ صاحب، اور کراچی ڈویژن کے صدر اوربلدیاتی منسٹر سعید غنی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر اس معاملے میں ہمارا ساتھ دیا جائے

اس موقع پر پارلیمانی لیڈر اور کونسل ممبر میر عباس ٹالپور نے مزید کہا کہ گڈاپ ٹاؤن کا یہ واحد (ذراء آمدنی)  کا راستہ ہے اس فنڈ سے ہماری ایمرجنسی کے چھوٹے چھوٹے کام ہو رہے ہیں اگر یہ بھی بند ہو جائے گا تو ہمیں کافی مسائل کا سامنا درپیش ہونگے ہم گزارش کرتے ہیں ہمارے قائدین سے کہ مہربانی کر کے ہمارے اس مسئلے کو فوری حل کیا جائے،

پی ایس کے صدر امداد جوکھیو نے کہا کہ ہم اپنے ملیر کی قیادت سے اپیل کرتے ہیں کہ گڈاپ  ٹاؤن کا یہ واحد ملچنگ ٹھیکہ (ذراء آمدنی)ہے اس کو بچانے کے لیے ہمارا ساتھ دیں اور دوسری بات ہے کہ(کے ایم سی)  کو منع کیا جائے کہ وہ ہمارے ٹاؤن کے (ذراء آمدنی) پر غیر قانونی قبضہ نہ کیا جائے۔

اس موقع پر میونسپل کمشنر احمد یار، افسر مالیات افتخار احمد دایو، ڈائریکٹر ایچ آر ایم حاجی شریف شیخ، ڈائریکٹر سینیٹیشن اشرف بلوچ،انچارج اینٹی انکروچمنٹ سہیل یار خان، ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر پی ایس چیئرمین لال جان نبی، کونسل ممبر محمد رفیق جوکھیو، داد کریم بلوچ، امن جوکھیو، سلیم میمن، عبدالستار جوکھیو، سنی مسیح،لیڈز کونسلر ثمینہ زرداری اور مختلف  الیکٹرونس اور پرنٹ میڈیا کے صحافی حضرات شامل تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں