
کراچی: چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھو پیر حاجی نواز علی بروہی نے کہا ہے کہ خدمت کا اگر عزم کیا ہے تو وہ ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کے نہیں میدان عمل میں نکل کر ہوگی جس طرح سے ہم اپنی ٹیم کے ہمراہ فیلڈ میں جا کے عوامی امور انجام دیتے ہیں گزشتہ چند روز سے میں عمرے کی سعادت کے لیے بیرون ملک گیا ہوا تھا واپس آتے ہی اپنے آفس میں بغیر وقفے کے کاموں کا آغاز کر دیا
حاجی نواز علی بروہی نے کہا کہ یہ میری سیاسی اور گھریلو تربیت ہے کہ سبب ممکن ہوا ورنہ کچھ ہمارے دوست ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کرعوام کو ریلیف دینے کے بجائے تکلیف دے رہے ہیں
آفس کی تعمیر ہونے والی بلڈنگ میں مسجد کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے ٹاؤن حاجی علی نواز بروہی نے کہا کہ اپنی حدود میں کون سے علاقے اس کا بھی علم نہیں رمضان کی برکت سے شاید وہ اپنی سرگرمیوں میں بہتری لائیں ہماری ٹاؤن انتظامیہ نے جہاں ہر میدان میں نمایاں کارکردگی دکھائی ہے تو یہ کیسے ممکن ہے جواپنے ادارے کی نئی بلڈنگ کی تعمیر کرے تو اس میں جدید تقاضوں کو مدنظر نہیں رکھا جائے الحمدللہ ہم نے وہ کام کر دیے ہیں جو شاید کسی کی سوچ میں بھی نہیں ہے دنیا داری ایک طرف اللہ کی رضا کے لیے بہت سے اقدامات کر رہے ہیں
اس موقے پر میونسپل کمشنر آغا خلیق وائس چیئرمین عارف رانا یو سی چیئرمین یونس مینگل انجینیئر آفاق عالم و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے.
