
اسلام آباد: سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی آج اور کل جمع کروائے جا سکیں گے۔
سینیٹ کی پنجاب اور سندھ کی 12، 12، بلوچستان اور کے پی کے کی 11 گیارہ نشستوں پر انتخابات 2 اپریل کو ہوں گے۔
اسلام آباد سے سینیٹ کی 2 نشستوں پر بھی انتخابات ہوں گے۔
پنجاب میں سینیٹ انتخابات کیلئے دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا
صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق کاغذات نامزدگی آج اور کل وصول کیے جائیں گے
اسکروٹنی 19 مارچ 2024 تک مکمل کرلی جائے گی۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 26 مارچ کو آویزاں کی جائے گی
