وزیر بلدیات سندھ سعید غنی سے مئیر کراچی مرتضٰی وہاب کی ملاقات

کراچی: وزیر بلدیات، ہائوسنگ ٹائون پلاننگ و پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ سندھ سعید غنی سے مئیر کراچی مرتضٰی وہاب نے ملاقات کی۔

ملاقات میں شہر کے بلدیاتی مسائل، جاری ترقیاتی کاموں، پانی اور سیوریج کے مسائل اور ان کے حل کے لئے جاری مختلف منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ ہماری بھرپور کوشش ہونی چاہیے کہ شہر کراچی کے عوام کو درپیش مسائل کو فوری حل کیا جائے،کراچی میں جاری ترقیاتی کاموں کو اپنے مقررہ وقت پر مکمل  کرکے ہی ہم عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرسکیں گے

مئیر کراچی مرتضٰی وہاب کا کہنا تھا کہ اس وقت شہر کراچی میں بلدیاتی مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں،جب سے کراچی شہر کے عوام نے پیپلز پارٹی کی قیادت پر بھروسہ کرکے یہاں پیپلز پارٹی کے مئیر، ڈپٹی مئیر اور چیئرمینز کو کامیاب کروایا ہے، شہر میں ترقی اور تعمیر کا سفر تیزی سے جاری ہے،انشاء اللہ عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کریں گے۔

 

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں