
کراچی: بھگت کنور رام یادگار کمیٹی کی جانب سے مغوی رتک کمار کے بازیابی کیلئے آج کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج کی کال دی گئی ہے۔
بھگت کنور رام یادگار کمیٹی کے آرگنائزر ماجد گبول نے کلک بریکنگ 24 کو بتایا کہ سندھ کے کچے کے علاقے میں ہر آئے دن لوگ اغوا ہورہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کچھ روز قبل ڈاکؤں نے مغوی رتک کمار کی وڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل کردی تھی مگر اس کے باوجود پولیس اسے بازیاب نہیں کرا سکی۔
ماجد گبول کا مزید کہنا تھا کہ مغوی رتک کمار کی بازیابی کیلے آج پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا جائے گا،جس میں ہر مکتب فخر کے لوگ شریک ہونگے۔
واضح رہے کہ سندھ کے ضلع گھوٹکی کے شہر میرپور ماتھیلو کے رہائشی رتک کمار کو ایک ماہ قبل ڈاکؤں نے اغوا کرکے 50 لاکھ روپے تاوان طلب کر رکھا ہے۔
