
ملک میں رمضان المبارک 1445 ہجری کا چاند نظر آگیا، آج پہلی تراویح ہوگی اورکل بروز منگل پہلا روزہ ہوگا
رمضان المبارک کا چاند دیکھنےکے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا
رمضان المبارک کا چاند دیکھنےکے لیے ملک بھر میں زونل کمیٹی کے اجلاس بھی ہوئے
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک میں چاند نظر آنے کا اعلان کیا
مولانا عبدالخبیر آزاد نے لاہور، سوات، دیر اور پشاور سمیت مختلف شہروں سے رویت ہلال کی شہادت موصول ہوئیں ہیں، ملک میں کل بروز منگل یکم رمضان ہوگا۔
