مسلح افواج قوم کی حمایت سے ملک کی سالمیت اورخودمختاری کے دفاع کیلئے پوری طرح تیار ہے، آرمی چیف

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے رحیم یار خان کے قریب فیلڈ ایکسرسائز کا دورہ کیا، اس موقع پر آرمی چیف کو شمشیر صحرا مشق کے بارے میں بریف کیا گیا

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مشق کے علاقے میں فوجیوں کے ساتھ دن گزارا.آرمی چیف نے جوانوں سے بات چیت کے دوران تربیتی معیارات، آپریشنل تیاریوں اور تمام رینک کے اعلیٰ حوصلے کی تعریف کی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مشق کا مقصد چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پیشہ ورانہ مہارتوں اور میدان جنگ کے طریقہ کار میں اضافہ کرنا تھا۔آرمی چیف نے آرمرز، میکانائزڈ انفنٹری،آرٹلری، ائیر ڈیفنس، اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل اور دیگر کے مربوط فائر اور جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا، مشق میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے بھی حصہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمشیر صحرا مشق میں الیکٹرانک وار فیئر کی صلاحیتوں اور وار فئیر آپریشنز کو بھی شامل کیا گیا، وار فیئر جنگ کے دوران دشمن کی مواصلاتی صلاحیتوں اور ڈس انفارمیشن مہم دبانے کے کام آتی ہیں۔

شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا مسلح افواج کو دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کے لیے ہر وقت تیار رہنا چاہیے، مسلح افواج مادر وطن کی سالمیت اورخودمختاری کے دفاع کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں