سندھ میں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی خراب ہے، ایڈووکیٹ خوشبو کھوکھر

کراچی: سندھ ہائی کورٹ کی نامور وکیل اور سماجی رہنما ایڈووکیٹ خوشبو کھوکھر نے کہا ہے کہ سندھ میں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی خراب ہے انسانی حقوق کی بحالی کے لیے جوڈیشری،  حکومت اور سول سوسائٹی کو مل کر جدوجہد کرنا ہوگی۔

سندھ ہائی کورٹ بار میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈووکیٹ خوشبو کھوکھر نے مزید کہا کہ جب تک سندھ کے اندر شرح تعلیم میں اضافہ نہیں ہوگا تب تک ہم تمام مسائل سے دوچار رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے اندر بچوں اور خواتین سے تشدد کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور بدقسمتی کی بات ہے کہ قانون کے رکھوالے پولیس کا محکمہ مظلوم کی داد رسی کے بجائے ملزمان کا ساتھ دے رہا ہوتا ہے۔

ایڈووکیٹ خوشبو کھوکھر نے کہا کہ جیلوں میں بند خواتین اور بچے بھی سخت تشدد کا شکار ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی پامالی کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ میں جلد پٹیشن بھی دائر کی جائے گی

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں