
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سنی اتحاد کاؤنسل کے صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کی صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔
محمود خان اچکزئی نے گزشتہ روزصدارتی انتخابات ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو درخواست دی تھی
اپوزیشن اتحاد کے صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی نے کہا تھا کہ جب تک الیکٹورل کالج مکمل نہیں ہوتا اس وقت تک صدارتی الیکشن ملتوی کرائے جائیں۔
الیکشن کمیشن نے محمود خان اچکزئی کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا
فیصلے کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات 8 فرروی کو منعقد ہو چکے، آئین کے مطابق 30 دن میں صدارتی انتخاب لازم تھا،محمود خان اچکزئی سمیت دیگر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا چکے جن کی جانچ پڑتال بھی ہو چکی۔
