
لاہور: ڈیفنس سی میں اینکر پرسن اقرار الحسن کے گھر پر نامعلوم افراد نے چند منٹوں کے دوران وقفے وقفے سے دو بار ہوئی فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔
واقعے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے تصدیق کی کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، گھر کے باہر سے نائن ایم ایم پستول کے خول ملے ہیں۔
اقرار الحسن کا کہنا ہے کہ دو روز قبل بھی گھر کے باہر فائرنگ ہوئی تھی، واقعے کا مقدمہ درج کروانے کے لیے متعلقہ تھانے میں درخواست جمع کروادی ہے۔
