
کراچی: چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کا ڈائریکٹر (باغات) ندیم حنیف کے ہمراہ پارکوں کا دورہ ۔ ٹاؤن کے مختلف پارکوں میں تزئین وآرائش کے کاموں کا جائزہ پہلے فیز میں گلبرگ ٹاؤن کی ہر یو سی میں تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے کاموں کے معائنے کے دوران چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ ہمارا سلوگن ہے کہ کلین اینڈ گرین گلبرگ ٹاؤن اسی سلسلے کی کڑی ہے عنقریب 10 پارکوں کا افتتاح کا کام آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے جن کا جلدی افتتاح کر کے عوام کے لیے کھول دیے جائیں گے ہماری کوشش ہے کہ عوام کو بہتر اور صحت مند سرگرمیوں کے لیے گھر کے قریب سہولیات میسر ہوں تاکہ بزرگ بچے اور خواتین اس سے مستفید ہو سکیں بعد ازاں چیئرمین گلبرگ ٹاوَن نصرت اللہ نے یوسی 7 کے چیئرمین زبیر ولی کے ہمراہ پانچ روزہ نماز تراویح کے انتظامات کا جائزہ لیا اور منتظمین اور علاقے کے لوگوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کی اور ان کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ نماز تراویح کے دوران محکمہ (باغات) اور (سینیٹیشن) کا عملہ کو موجود رہنے کی ہدایت اجاری کیں ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر (باغات )ندیم حنیف ،ڈائریکٹر( سینیٹیشن) وقار احمد، یو سی کونسلر اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔
