تمام سیاسی پارٹیوں نے بلاوجہ ادارے کو بدنام کیا:فیصل واوڈا

اسلام آباد:  سابق سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کورکمانڈرز کانفرنس کا جو اعلامیہ آیا ہے، تمام سیاسی پارٹیوں نے بلاوجہ ادارے کو بدنام کیا، فوج نے جو موقف اپنایا اور جو سختی دکھائی وہ اصل میں کئی دھائیاں پہلے دکھانی چاہیے تھی،تاہم دیر آید درست آید۔ بہت اچھا اقدام ہے

ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے ججوں پر بغیر ثبوت الزامات نہیں لگا سکتے،اگر کوئی چیز ملتی ہے تو آپ سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کریں۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح فوج سے آپ کو پرابلم ہے توآپ ان کے میکانزم میں چلے جائیں مگر یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ سوشل میڈیا پر ان کے خلاف بات کریں، سوشل میڈیا پر مخصوص مہم چلا کر، یو ٹیوب سے ڈالر کمانے کا ذریعہ بنا ہوا ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آپ جتنا جس کو گالی دیں، ویوورز بڑھتے ہیں اور ڈالر ملتے ہیں، فوج نے جو موقف اپنایا وہ بہت اچھا ہے، یہ پاکستان کی خود مختاری ، اس کی بقا کےلیے بہت ضروری ہے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں