25ہزار پولیس اہلکار بھرتی کرنے کے متعلق آئی جی سندھ کی زیرصدارت اجلاس

کراچی: آئی جی سندھ رفعت مختارراجہ کی زیرصدارت سندھ پولیس میں 25ہزاراہلکاروں کی بھرتی کے حوالے سے اجلاس۔

سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ڈی آئی جی اسٹبلشمنٹ، ہیڈکواٹر،اے آئی جیزآپریشنز،اسٹبلشمنٹ اورایڈمن شریک ہوئے۔جبکہ وائس چانسلرسکھرآئی بی اے اور دیگرحکام نے بذریعہ ویڈیولنک شرکت کی۔

اجلاس کو ڈی آئی جی اسٹبلشمنٹ نے پولیس اہلکاروں کی SIBAٹیسٹنگ سروس کے ذریعے ہونے والی بھرتیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈی آئی جی اسٹبلشمنٹ نے کہا کہ 25ہزاراہلکاروں کوبھرتی کرنے کے لیے مرحلہ وارٹیسٹ شیڈول متعارف کروایا جائے گا،کوشش ہوگی کہ ٹیسٹ میں شامل ہونے کے عمل کومزیدآسان بنایا جائے

آئی جی سندھ رفعت مختارراجہ نے کہا کہ وزیراعلی سندھ نے 25ہزاراہلکاروں کی بھرتی کے لیے احکامات دیے ہیں،بھرتیوں سے ناصرف پولیسنگ کوتقویت ملے گی بلکہ ہزاروں نوجوانوں کوروزگاربھی ملے گا۔

آئی جی سندھ نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس عمل میں موجود تمام قانونی تقاضوں کوجلدازجلدمکمل کیا جائے،بھرتیوں میں خواتین،اقلیت اورخصوصی افراد کے مخصوص کوٹہ کابھی خاص خیال رکھا جائے۔

وائس چانسلرسکھرآئی بی اے نے کہا کہ میری ٹیم جلداس منصوبے پراپنے ضروری اقدامات کے بعد سندھ پولیس سے رابطہ کرے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں