تعمیراتی عمل میں انجینئر کا کردار سب سے اہم ہوتا ہے،طارق عزیز بلوچ

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ تعمیراتی عمل میں جہاں کام کرنے والے مزدوروں کی اہمیت ہوتی ہے وہی پر سائٹ کو ڈیزائن کرنے والے انجینئر کا کردار سب سے اہم ہوتا ہے اسکیم کسی بھی ترقیاتی کام کی ہو اس سے یہ بات سو فیصد ثابت ہوتی ہے کہ  انجینئر کا تجربہ اور فرض شناسی کسی بھی تعمیرات کرنے والے کام کی ضمانت ہوتی ہے چاہے وہ نجی سطح کی ہو یا سرکاری سطح کی ہو گڈاپ ٹاؤن کے انجینئرز محدود وسائل کے باوجود بخوبی انداز میں اپنا کام سر انجام دے رہے ہیں اس میں گڈاپ ٹاؤن کے تمام کونسل ممبران کی تجویز کردہ اسکیمیں شامل ہوتی ہے اور دیگر اداروں کے بھر پور تعاون سے ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کرانے میں کامیابی مہیا ہوتی ہے ادارے کے قابل ستائش کارکردگی عملے کی محنتوں اور کاوشوں کی بدولت قابل دید ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گڈاپ ٹاؤن کے مرکزی آفس میں اعلیٰ افسران سے ملاقات کے دوران کیا

ڈائریکٹر سینیٹیشن اشرف بلوچ اور ڈپٹی ڈائریکٹر سینیٹیشن افضل لغاری نے ہونے والی برساتوں کے بارے میں بتایا کہ مشکلات کے باوجود ہمارا اسٹاف فیلڈ میں موجود رہ کر اپنا کام احسن طریقے سے سر انجام دے رہا تھا جس میں نالوں اور سیوریج لائن کی صفائی ستھرائی،سڑکوں سے نکاسی آب کا کام شامل تھا۔

اس موقع پر وائیس چیئرمین جام محمد جوکھیو  میونسپل کمشنر احمد یار،افسر مالیات افتخار احمد دایو، سپریڈنٹ انجینئر (ایم اینڈ ای) ممتاز علی زرداری، ڈائریکٹر (ایچ آرایم)حاجی شریف شیخ،انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل سہیل یار خان، کونسل ممبر محمد رفیق جوکھیو، کونسل ممبر دانش برفت، ٹرانسپورٹ ا ٓفیسر راحیل علی آرائیں،لاء آفیسر سہیل قاضی، انچارج سینیٹیشن علی پلیجو، پی ایس چیئرمین لال جان نبی اور علاقہ معززین علی اکبر جوکھیو ودیگر موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں