
تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے وزیراعظم کی میثاق مفاہمت کی پیشکش کو خوش آمدید کہتے ہوئے اسے دھاندلی کے تنازعے کے تصفیے سے مشروط کر دیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے شیر افضل نے مروت کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے اگر دل سے مفاہمت کی بات کی ہے اور وہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مفاہمت چاہتے ہیں تو یہ خوش آئند ہے۔
شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کو اپنے میثاق مفاہمت میں انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کو بھی مفاہمت کا حصہ بنانا ہوگا۔
