اسریٰ یونیورسٹی کراچی کیمپس کے آٹھویں جلسہ تقسیم اسناد میں 269 طلبا و طالبات کو اسناد دی گئیں

کراچی: اسری یونیورسٹی کراچی کیمپس کے طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج آپ کی کامیابی کا دن ہے۔ ان خیالات کا اظہار  انہوں نے اسری یو نیورسٹی کراچی کیمپس کے آٹھویں کنووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے انتہائی خوشی ہے کہ آج آپ لوگ اپنی منزل کے قریب ہیں جہاں سے آپ کو اپنا روشن مستقبل دکھائی دے رہا ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ آپ لوگ اپنی عملی زندگی میں اپنی محنت اور لگن سے اپنا، اپنے والدین اور ملک و قوم کا نام ضرور روشن کریں گے میری دعائیں ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے اسریٰ یونیورسٹی کی کامیابیوں پر چانسلر، وائس چانسلراور دیگر لوگوں کے کردار کو بھی سراہا۔

اس موقع پر ایم بی بی ایس، ڈاکٹر آف فزیکل تھیراپی، ویژن سائنسز اور نرسنگ کے 260   کامیاب طلبا ء و طالبات کو اسناددی گئیں۔ جبکہ 9 طلباء و طالبات نے پوسٹ گریجویٹ کی ڈگریاں حاصل کیں۔

اسری یونیورسٹی کے چانسلر پروفیسر ڈاکٹر غلام قادر قاضی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسری یونیورسٹی حکومت سندھ سے سند یافتہ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن سے تصدیق شدہ ہے۔انہوں نے نوجوان فارغ التحصیل طلباء سے کہا کہ آج کا دن آپ کی زندگی میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ آج کا دن آپ کی سالوں کی محنت کا صلہ ہے جس میں آپ کے والدین اور اساتذہ کی محنت شامل ہے اور آج آپ اپنے والدین اور اساتذہ کی امید اور خواہش کو پورا کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں مجھے اُمید ہے کہ آپ پاکستان کے مستقبل کے لیڈر ہوں گے اور انشاء اللہ کامیابیاں آپ کے قدم چومیں گی۔

اس سے قبل اسری یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر احمد ولی اللہ قاضی نے کنووکیشن میں طلباء و طالبات سے خطاب میں کہا کہ مجھے آپ لوگوں پر فخر ہے کہ آج آپ لوگ اسری ٰیونیورسٹی سے ڈگریاں حاصل کرکے اپنی عملی زندگی میں قدم رکھ رہے ہیں اور آج سے آپ کی زندگی کا نیا سفر شروع ہونے جا رہا ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ آپ لوگ اپنی محنت اور لگن سے لوگوں کی خدمت کریں گے اور اپنے شعبے کے ساتھ انتہائی سچائی اور ایمانداری کے ساتھ عمل پیرا ہوں گے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر احمد ولی اللہ قاضی نے مزید بتایا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اسریٰ یونیورسٹی کو پاکستان کی ایک بہترین پرائیویٹ یونیورسٹی کے اعزاز سے بھی نوازا ہے اور ہمارے ڈگری پروگرامز ہائر ایجوکیشن سے منظور شدہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسریٰ یونیورسٹی کا نام Faimer اور ورلڈ ڈائریکٹری آف میڈیکل اسکولز اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن میں بھی درج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے علاوہ ہمارے دو کیمپس اور بھی ہیں جن میں حیدر آباد اور اسلام آباد کے کیمپسز شامل ہیں اور وہ بھی ہائر ایجوکیشن کمیشن سے تصدیق شدہ ہیں جہاں بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلے دئیے جاتے ہیں۔ آخر میں انہوں نے طلباء کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ دن صرف آپ کی کامیابیوں کا دن ہے اور میں آپ کے اچھے مستقبل اور کامیابیوں کیلئے دُعا گو ہوں۔

بعد ازاں 269  کامیاب طلباء و طالبات کو سند دی گئیں جب کہ مہمان خصوصی نے سونے، طلائی اور چاندی کے تمغے ان طلباء وطالبات کو دیے گئے جنہوں نے اپنے تعلیمی دور میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ سونے کا تمغہ حاصل کرنے والوں میں نور بانو، زینب آصف، محمد طارق، ذیشان شبیر عباسی اور شروم مسیح شامل ہیں۔ جبکہ چاندی کے تمغے مشک ثانیہ، نمرا، شیخ عذیر محسن اور کاشف یعقوب نے حاصل کئے اور طلائی کے تمغے نور بی بی، بختاور ناز، عریبا یوسف اور شبیر احمد کو دئیے گئے۔جلسہ تقسیم اسناد میں طلباو طالبات کے علاوہ ان کے والدین، اساتذہ اور عمائدین شہر کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کے اختتام پر اسری اسلامک فائونڈیشن کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر حمید اللہ قاضی نے تقریب میں شریک مہمانوں کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ میں آپ کو نئی منزل کی جانب گامزن ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ آپ لوگ اسی طرح کامیابیاں سمیٹتے رہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں