
کراچی: جی ڈی اے کارکنان سندھ اسمبلی کے باہر پہنچنا شروع ہوئے تو پولیس نے گرفتاریاں شروع کردیں
پولیس نے سندھ اسمبلی کے باہر سے جی ڈی اے میں شامل قومی عوامی تحریک کے 10 کارکنان کو گرفتار کرلیا جبکہ فنکشنل مسلم لیگ کے 2 کارکنان کو راستے سے گرفتار کیا گیا جن میں سید صفت علی شاہ اور کاشف بھٹی کو گرفتار کرلیا گیا۔
کراچی ٹول پلازہ پر راشد محمود سومرو کے قافلے کو پولیس نے روک لیا ہے، جہاں بڑی تعداد میں کارکنان موجود ہیں۔
واضح رہے کہ جی ڈی اے نے سندھ اسمبلی کے نومنتخب اراکین کو حلف اٹھانے کے خلاف احتجاج کی کال دی رکھی ہے
