
سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت شروع ہوا، جس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور نعت رسول مقبول پیش کی گئی۔
آغا سراج درانی نے نو منتخب اراکین سندھ اسمبلی سے حلف لیا،جن میں نامزد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، فریال تالپور، شرجیل میمن، ناصر حسین شاہ، امتیاز شیخ،محمد بخش مہر اور دیگر بھی شامل ہیں،اراکین سندھ اسمبلی نے اردو، انگریزی اور سندھی زباں میں حلف لیا۔
پیپلزپارٹی دادو کے منتخب امیدوار عزیز جونیجوکے انتقال پر ان کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا اور جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان کا پی ایس 129کراچی کا نوٹیفکیشن بھی جاری نہیں ہوا۔
پی ٹی آئی حمایتہ آفتا آزاد امیدوار اور جی ڈی اے کے اراکین اسمبلی بھی حلف اٹھانے بھی نہیں پہنچے۔
مخصوص نشستوں کا کوٹہ ملنے اور چار آزاد امیدواروں کی شمولیت کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی سندھ اسمبلی میں 114 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے
ایم کیوایم کو مخصوص نشستیں ملنے کے بعد اس کے ارکان کی تعداد 36 تک پہنچ گئی، ایوان میں جی ڈی اے کی 3 سیٹیں ہیں۔
https:/latest-news/9416/
