
کراچی: نگران وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے کہا ہے کہ شہر قائد میں دفعہ 144 نافذ ہے
انہوں نے کہا کہ دفعہ 144 کے تحت سندھ اسمبلی کے قریب کسی بھی قسم کے جلوس اور احتجاجی مظاہروں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ 24 فروری کو سندھ اسمبلی اور اس کے اطراف سکیورٹی کے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں، کسی بھی قسم کی شرپسندی اور لاقانونیت کا مظاہرہ کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، امن وامان کے قیام میں عوام، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں۔
