
کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ عوام کی خدمت کا جو ہم نے عزم کیا ہے اس میں مشکلات تو بہت ہے لیکن ان تمام مشکلات کا سامنا اس لیئے کر رہے ہیں تا کہ گڈاپ ٹاؤن کی عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی جو ممکن ہے وہ ضرور مہیا کرینگے اہل علاقہ کو ریلیف فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے تمام کونسل ممبران کی مشاورت کے ساتھ گڈاپ ٹاؤن میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھانا شروع کر دیا ہے ان کاموں کا میں خود فیلڈ میں اپنی افسران کی ٹیم کے ہمراہ معائنہ کر رہا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جام کنڈہ یوسی اسٹیل ٹاؤن میں نیو تعمیر سڑک کامعائنہ کرتے ہوئے کیا
طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ یہاں سڑک نہ ہونے کی وجہ سے اہل علاقہ کو کافی دشواریاں کا جو سامنا تھا وہ اب ختم ہو جائے گا ہم نے ترقیاتی کاموں کا سفر کامیابی سے جاری رکھا ہے ہم گڈاپ ٹاؤن میں ایسی پلاننگ سے کام کر رہے ہیں جس سے عوام کے مسائل جلد ازجلد حل کیئے جاتے ہیں کوشش ہے کہ ترقیاتی کاموں کو اُن کے میرٹ کے مطابق حل کیا جائے
اس موقع پر وائیس چیئرمین جام محمد جوکھیو میونسپل کمشنر احمد یار،افسر مالیات افتخار احمد دایو،، ڈائریکٹر (ایچ آرایم)حاجی شریف شیخ،انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل سہیل یار خان،AEE سید عامر وقار،سب انجینئر ظفر شفیع،پی ایس چیئرمین لال جان نبی اور علاقہ معززین ذیشان جوکھیو، اسطین بلوچ ودیگر موجود تھے۔
