چیئرمین گلبرگ ٹاؤن کا شب برات کے حوالے سے قبرستانوں کا دورہ،رین ایمرجنسی نافذ

کراچی: چیئرمین گلبرگ ٹاوَن نصرت اللہ اور وائس چیئرمین محمد الیاس کے ہمراہ گلبرگ ٹاوَن میں قائم قبرستانوں کا دورہ ۔ شب برات کے حوالے سے ہونے والے کاموں کا جائزہ لیا درختوں کی چھٹائی لاءٹوں کی تنصیب اور درستگی اور صفائی ستھرائی کے کاموں کا معائنہ کیا

اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاءون نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی شب برات کے موقع پر اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لئے آنے والے زائرین کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے اپنے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہے ہیں شب برات کے موقع پر ٹاوَن میں قائم قبرستانوں کی صفائی ستھرائی جھاڑیوں کی کٹائی سمیت روشنی کے مناسب انتظامات کئے جارہے ہیں اور قبرستان آنے اور جانے والے راستوں میں گڑھوں کر پُر کیا جارہا ہے تاکہ شب برات کے موقع پر اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لئے آنے والوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے واضح رہے کہ ممکنہ بارشوں کے پیش نظر ٹاوَن میں رین ایمرجنسی نافذکر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی غیر ممکنہ صورتحال سے عوام کو محفوظ رکھا جاسکے اس کے علاوہ مساجد، امام باگاہوں اورمذہبی اجتماعات کے اطراف بھی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے گا انھوں نے کہا کہ ٹاوَن انتظامیہ کی جانب سے ٹاوَن کے دونوں قبرستانوں پر امدادی کیمپ بھی لگایا جائے گا جہاں قبرستان آنے والے زائرین کو پینے کے پانی کی فراہمی طبی امدادی کیمپ اور ریسکیو ڈپارٹمنٹ کا عملہ کیمپ پر موجود ہو گا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر (باغات)محمد ندیم حنیف ، ڈائریکٹر (سینیٹیشن) وقار احمد ، ڈائریکٹر (;77;&;69;)اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں