18ویں سندھ گیمز کا آغاز 23 فروری کو کراچی میں کیا جائے گا

کراچی: 18ویں چار روزہ سندھ گیمز کی افتتاحی تقریب 23 فروری 2024ءکو 3بجے سہ پہر نیشنل کوچنگ سینٹر کراچی میں ہوگی جس میں چار ہزار کے قریب ایتھلیٹس حصہ لیں گے، سندھ گیمز میں جیتنے والوں کو میڈلز اور سندھ اچیومنٹ ایوارڈ بھی دیا جائے گا، صوبائی سطح پر کامیاب ہونے والے کھلاڑی نیشنل گیمز کا حصہ ہوں گے، ان خیالات کا اظہار نگراں صوبائی وزیر اطلاعات ، اقلیتی امور، سماجی تحفظ محمد احمد شاہ اور نگراں صوبائی وزیر ثقافت، امور نوجوانان کھیل اور ترقی برائے انسانی وسائل نے سندھ گیمز کے حوالے سے سندھ اسمبلی میں منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس میں بریفنگ دیتے ہوئے کیا،

اس موقع پر نگراں صوبائی وزیر اطلاعات ، اقلیتی امور، سماجی تحفظ و صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے پریس کانفرنس میں کہاکہ آج ہم ایک اور تاریخ رقم کرنے آئے ہیں، سندھ گیمز کا آغاز خوش آئند بات ہے، سندھ کے ٹیلنٹ کو عالمی سطح تک پہنچانے میں معاون کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں، سندھ میں اسپورٹس کا بڑا فیسٹیول ہونے جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ نگراں سیٹ میں یہ ہماری آخری پریس کانفرنس ہے، آنے والے دنوں میں صوبائی اور وفاقی وزراءکی حلف برداری ہوجائے گی، نگراں حکومت کے عرصہ میں میڈیا کا مکمل تعاون رہا ، انہوں نے اداروں کے درمیان توازن برقرار رکھنے میں مثبت کردار ادا کیا۔نگراں صوبائی وزیر ثقافت، امور نوجوانان کھیل اور ترقی برائے انسانی وسائل سندھ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ چار روزہ سندھ گیمز کا افتتاح 23 فروری 2024 ءکو نیشنل کوچنگ سینٹر کراچی میں ہوگا ،69 شعبوں میں 3700 ایتھلیٹس حصہ لیں گے، 69 ڈسیپلین میں مردوں کی 42 جبکہ خواتین کی 27 ڈسیپلین رکھے گئے ہیں،

ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے کہا کہ سندھ گیمز 8 سال بعد ہو رہے ہیں جبکہ صوبائی سطح پر ہونے والے گیمز کا یہ بڑا ایونٹ ہر سال ہونا چاہیے، انہوں نے کہا کہ سندھ گیمز ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، میرے والد نے 5مرتبہ سندھ گیمز کرانے کا ریکارڈ قائم کیا، ڈاکٹر محمد علی شاہ کھیل کے شعبوں میں اپنا حصہ ڈالنا خوش قسمتی سمجھتے تھے، انہوں نے کہا کہ سندھ میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی بے حد ضرورت ہے، ہم چاہتے ہیں سندھ کے نوجوان عالمی سطح پر اپنی پہچان بنائیں، ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے کہاکہ اسپورٹس کے مسائل کے حوالے سے آواز اٹھنا مثبت بات ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہاں کھیلوں کی سرگرمیوں کو لے کر لوگ کتنے سنجیدگی ہیں، انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش تھی کہ سندھ گیمز حیدرآباد میں ہو مگر موجودہ سیاسی صورتحال کی وجہ سے سندھ گیمز کو کراچی میں منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ،دیگر شہروں میں بھی اس کا دائرہ وسیع کریں گے،

صوبائی وزیر ثقافت نے کہا کہ سندھ گیمز میں ثقافتی کھیلوں کو بھی ترجیح دی گئی ہے جس میں ملاکھڑو، ونجھ وٹی، کوڈی کوڈی (کبڈی کبڈی) کی کیٹگریز رکھی گئی ہیں، ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر کھیل نے کہا کہ سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، اس کے الیکشن کو مو ¿ثر بنانے کی ضرورت ہے، متوازی ایسوسی ایشن کا خاتمہ ہونا چاہیے، کھیل کی کسی بھی ایسوسی ایشن کو پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن، سندھ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ، سندھ اسپورٹس بورڈ جیسے اداروں کی حمایت حاصل ہونا ضروری ہے اس ضمن میں محکمہ کھیل کی طرف سے کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے تا کہ ایسوسی ایشن کے معاملات کو حل کیا جاسکے، امید ہے کہ سندھ گیمز کا سلسلہ آئندہ سالوں میں بھی جاری رکھا جائیگا۔ واضح رہے کہ سندھ گیمز 26 فروری 2024تک جاری رہے گا، پرانی سندھ اسمبلی بلڈنگ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں سیکریٹری اسپورٹس سندھ حافظ عبدالہادی بلو، ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز سندھ محمد سلیم خان، اسپیشل سیکریٹری قمر رضا بلوچ، ڈائریکٹر پریس انفارمیشن سندھ اختر علی سرہیو اور دیگر بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں