
ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی نے کہا ہے کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم فنکاروں کو بہت کچھ کرنے کی اجازت دیتا ہے، اس پلیٹ فارم پر فنکار باآسانی اپنی پسند کا کردار ادا کرسکتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شلپا شیٹھی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میرے پیشہ ورانہ کیریئر کی شروعات سے میری ترجیح یہی رہی ہے کہ میں ایسا کردار ادا کروں جو میرے بچے بھی دیکھ سکیں
انہوں نے کہا کہ میں ایسی فلموں میں کام کرنے کا انتخاب کرتی ہوں جس میں کوئی بولڈ سین نہ ہو،میں بالی ووڈ کی ان چند اداکاراؤں میں سے ایک ہوں جو اسکرین پر بولڈ سین نہیں کرتیں
شلپا شیٹھی نے کہا کہ میں اپنے بچوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے محتاط رہ کر اسکرپٹ کا انتخاب کرتی ہوں اور مجھے اچھی طرح معلوم ہوتا ہے کہ میں کونسا سین پُرسکون رہ کر کرسکتی ہوں
