حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے: ترجمان پیپلز پارٹی

لاہور: سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا فیصلہ ہے کہ ہم حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے

نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی  فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان آج یا کل تک معاملات طے پا جائیں گے

اہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے ساتھ 16 ماہ اتحاد کرنے کا تجربہ کچھ اچھا نہیں رہا، چاہتےہیں کہ ماضی میں جو مسائل رہے اب مستقبل میں نہ ہوں۔

ترجمان پیپلز پارٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا منشوراس وقت نافذ ہوگا جب وزیراعظم ان کی پارٹی سے ہوگا، 3 سال اور 2 سال وزیراعظم بننے والا بھی کوئی فارمولا نہیں چلے گا۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پارٹی کا ہم پر بہت زیادہ پریشر ہے کہ کابینہ کا حصہ بھی نہ بنیں اور پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا فیصلہ ہے کہ ہم حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے، مگر آئینی عہدوں کے لیے الیکشن لڑنا ہمارا جمہوری حق ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں