
پشاور: پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ابراہیم خان نے رہنما پی ٹی آئی علی امین گنڈاپور کی راہداری ضمانت کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی ضمانت منظور کر لی۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ تو بہت پرانا مقدمہ ہے، علی امین گنڈاپور کہاں تھے؟
وکیل علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہمیں اس مقدمے کے بارے میں معلوم ہی نہیں تھا، ڈی آئی خان بنچ نے پہلے ہی مقدمات میں ضمانت دی ہے، بعدازاں عدالت نے علی امین گنڈاپور کی ضمانت منظور کر لی اور انہیں ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
