امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا استعفیٰ مسترد

جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری نے سراج الحق کا استعفیٰ مسترد کردیا

ترجمان جماعت قیصر شریف کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ جماعت کی مرکزی مجلس شوریٰ نے متفقہ طور پر سراج الحق پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور ان کا استعفیٰ مسترد کر دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق مرکزی مجلس شوریٰ نے امیر جماعت دستور کے مطابق اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔

قیصر شریف نے نے مزید بتایا کہ انتخابات میں ناکامی امیر جماعت کی نہیں بلکہ دھاندلی کی وجہ سے ہوئی، جماعت اسلامی انتخابات کے نتائج کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں