
اسلام آباد: ملک بھر میں 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر ہو گئی۔
سپریم کورٹ میں شہری علی خان نے انتخابات میں دھاندلی کی بنیاد پر ملک میں دوبارہ انتخابات کرانے استدعا کی تھی۔
درخواست پر سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 19 فروری کو کرےگا، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بھی تین رکنی بینچ کا حصہ ہوں گے،سپریم کورٹ نے درخواست گزار کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔
