
حیدرآباد(رپورٹ: صدام جانوری) 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں مبینا دھاندلی کے خلاف گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس(جی ڈی اے) کا حیدرآباد – جامشورو کے درمیاں موٹر وے پر دھرنا جاری ہے
دھرنے میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل،سندھ یونائیٹیڈ پارٹی(ایس یو پی) قومی عوامی تحریک (کیو اے ٹی) آزاد امیدوار ذوالفقار مرزہ، فہمیدہ مرزہ، لیاقت علی جتوئی، معظم عباسی، صفدر عباسی، ڈاکٹر ارباب غلام رحیم اور بڑی تعداد میں کارکنان شریک ہیں، جہاں نماز جمع بھی ادا کی گئی۔
دھرنے سے خطاب میں پاکستان مسلم لیگ ف سندھ کے صدر، صدرالدین شاہ راشدی نے کہا کہ جب تک چریا ہوا ووٹ واپس نہیں لیتے جنگ جاری رہے گی، الیکشن کا حکم سپریم کورٹ نے دیا تھا اب ہم بھی سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
صدرالدین شاہ راشدی نے کہا کہ ہم اس سے آگے نہیں جانہ چاہتے، ان داغیوں کو کوئی نہیں قبول کرے گا، امید ہے کہ آئیندہ ہفتے اچھے فیصلے ہونگے۔
دھرنے سے خطاب میں پاکستان مسلم لیگ ف کی رہنما سائرہ بانوں نے کہا کہ ہم جہاں بھی ظلم دیکہینگے احتجاج کرینگھے، سندھ کے وسائل لوٹے جارہے ہیں، ان کا پیٹ نہیں بھرتا۔
سائرہ بانوں نے کہا کہ گھبرانہ نہیں، حالات ضرور بدلینگے، آج بھی سامنے حسینی گدی اور سامنے تیر ہے، ہم جھکینگے نہیں۔
دھرنے سے خطاب میں قومی عوامی تحریک سے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ پاکستان سب سے زیادہ ہمارہ ہے کیوں کہ ہم نے بنایا تھا، 8 فروری 2024 کے الیکشن میں سندھ سے امید چھینے گئی ہے،سندھ کی میرٹ چہیننے والوں سے مقابلہ کرینگے۔
ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ جب بھی پاکستان پر مشکل وقت آیا حرو نے قربانی دی اور سندھ نے بڑھ چڑھ کے اپنا کردار ادا کیا، سب سندھ کی عوام جاگ چکی ہے، کسی کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دینگے۔
دھرنے سے خطاب میں جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الحق نے کہا کہ ہم اس دھاندلی زدہ الیکشن کو نہیں مانتے، ہمیں ایک نشست دی گئی جو ہم نے وہ واپس کی ہے، جس نے بھی الیکشن جیتا اسے جیتنے دیں اور جس نے ہارا ہے اسے ہارنے دیں۔
حافظ نعیم الحق نے کہا کہ دیہی سندھ ہو یا شہری قبضہ خوروں نے قبضہ کرلیا ہے،ان لوگوں کو ہم پر مسلط کیا جاتاہے اور وہ مزہ لوٹتے ہیں۔ مافیاز سے جان چھڑانی ہوگی۔

دھرنے سے خطاب میں جی دی اے رہنما فہمدہ مرزہ نے کہا کہ ہم 8فروری 2024 کو ہونے والے الیکشن کو مسترد کرتے ہیں،ہم اس دھاندلی زدہ الیکشن کو کسی صورت نہیں مانتے۔
فہمدہ مرزہ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کے ایسہ اتحاد بنے جس میں وہ تمام جماعتیں شامل ہوں جو دھاندلی کا شکارہو،اب سندھ کے خاموشی سے نہیں بھیٹینگے۔
