
کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ ٹاؤن کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ سے کیمپ آفس میں ڈپٹی مئیر کراچی و پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے صدر سلمان عبداللہ مراد سے ملاقات ہوئی اور حالیہ انتخابات میں ملیر ضلع کو فتح کرنے پر مبارکباد دی
چیئرمین گڈاپ ٹاؤن طارق عزیز بلوچ کا کہنا تھا کہ ملیر ضلع پاکستان پیپلز پارٹی کا سب سے مضبوط قلعہ ہے جس کا عملی مظاہرہ جیالوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام قومی،صوبائی اسمبلی کے امیدوار وں کو کامیاب کروایا گیا یہاں کی عوام نے ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی کاساتھ دیا ہے گڈاپ ٹاؤن کی عوام کو پارٹی سے جو تواقعات وابستہ ہیں ان کو پورا کرنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے سیاسی اور سرکاری طور پر یہاں ہونے والے کاموں کے اب ہم سب جوا ب دہ ہیں عوام کے مسائل کو کس طرح سے حل کرانا ہے ان سب کو ہم اپنے اسمبلی کے ممبران کے ساتھ مل کر حل کریں گے مزید ڈپٹی مئیر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور اور وژن کے مطابق پارٹی لیڈر بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ملکر عوام کو سہولیات مہیا کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہیں عوام کو ان کے مسائل کا حل ڈور ٹو ڈورفراہم کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے۔ اس موقع پر وائس چیئر مین جام محمد جو کھیو ، میونسپل کمشنر احمد یا ر، افسرمالیات افتخار احمد دایو، پارلیمانی لیڈر ممبر کونسل میر عباس ٹالپور،،ڈائر یکٹر ایچ آر ایم حاجی شریف شیخ، انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل سہیل یار خان، ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر اینڈ کلچر نبیل بلوچ،ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر، فناس افسر کاشف بلوچ، پی ایس چیئرمین لال جان نبی و دیگر بھی موجود تھے۔
