بانی پی ٹی آئی نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کر دیا

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ عمر ایوب ہمارے وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہوں گے۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا 10 ماہ بعد عمران خان سے ملاقات ہوئی، بانی پی ٹی آئی نے عمر ایوب کو نامزد کیا ہے
انہوں نے کہا کہ انتخٓبات میں ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، مجھے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔
اسد قیصر نے کہا کہ الیکشن میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی، ایسی دھاندلی زدہ حکومت کو کوئی تسلیم نہیں کرےگا، ہم اسمبلی میں بیٹھیں گے اور قانونی جنگ بھی لڑیں گے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں