
اسلام آباد:8 فروری 2024 کے الیکشن میں پولینگ اسٹیشن پر سابق وفاقی وزیر اور استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق عوان نے پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے سے متعلق کیس میں تحریری معافی مانگ لی۔
فردوس عاشق اعوان کی جانب سے پولیس اہلکارکو تھپڑ مارنے سے متعلق کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی۔
فردوس عاشق عوان نے معافی مانگتے ہوئے تحریری جواب الیکشن کمیشن میں جمع کروادیا
متاثرہ پولیس اہلکار کی جانب سے بھی تحریری جواب الیکشن کمیشن میں جمع کروایا گیا۔
