آزاد منتخب ارکان اسمبلی کا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا سلسلہ جاری

آزاد کامیاب ہونے والے پنجاب اسمبلی کے چار مزید ارکان کا مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کا اعلان

پی پی 132 سے سلطان باجوہ، پی پی 288 سےحنیف پتافی، پی پی 289 سے محمود قادر خان اور پی پی 94 تیمور لالی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے

چاروں نومنتخب ارکان نے نامزد وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کی

اس موقع پر پارٹی راہنما رانا تنویر، خواجہ سعد رفیق، عطاء اللہ تارڑ، سردار اویس خان لغاری، خواجہ عمران نزیر، سردار احمد خان لغاری اور دیگر راہنماؤں بھی موجود تھے

شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے پر سلطان باجوہ، حنیف پتافی، محمود قادر خان اور تیمور لالی کا شکریہ ادا کیا اور ان کا خیرمقدم کیا

چاروں نومنتخب ارکان اسمبلی کا قائد محمد نواز اور شہباز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار

چاروں ارکان نے پارٹی قائد محمد نواز شریف اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم نامزد ہونے پر شہباز شریف کو مبارک دی

اس موقعے پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم سب قائد نواز شریف اور عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے،اتحاد اور تعاون ہی پاکستان کو مشکلات سے نکال سکتا ہے۔ محمد نواز شریف کی راہنمائی میں عوام کی خدمت کریں گے،نواز شریف کے وژن پر عمل کریں گے، پاکستان کو معاشی خطرات سے نکالیں گے،مہنگائی کے عذاب سے عوام کو نجات دلانا اولین چیلنج ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں