
کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ اختیارات اور وسائل کو نچلی سطح پر منتقل کرنے عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں بلدیاتی ادارے بڑی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں اس سےایک طرف مسائل حل کرانے میں پیش قدمی ہوتی ہے،گڈاپ ٹاؤن عوام کی خدمت کا جو ہم نے عزم کیا ہے اس راہ پر مشکلات تو بہت ہے مگر کام کرنے سے دل ودماغ کو سکون ملتا ہے گڈاپ ٹاؤن کی عوام کو بلدیاتی سہولیات دینا ہے ہمارا اولین فرض ہے وہ تمام ترقیاتی کام ضرور کروائیں جائے گے جو ہمارے دائرہ اختیار میں ہیں،تمام کونسل ممبران اور افسران اپنے اپنے علاقوں کے پارکوں پر نگرانی رکھے قبضہ مافیا آج کل گورنمنٹ کے پارکوں پر قبضہ کررہے ہیں پارک عوام کی امانت ہیں اس میں خیانت نہیں ہونے دینگے انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل سہیل یار خان نے چیئرمین طارق عزیز بلوچ کو رپورٹ پیش کی کہ گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میں پارک پر قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کیا گیا اور قانونی کاروائی کی گئی کو انچارج رضوان صابر، ظفر حمید،عبدالنبی مگسی، محمد شرجیل خان، نعمان خان اس آپریشن میں شامل تھے،اس موقع پر گڈاپ ٹاؤن آٖفس میں وائس چیئر مین جام محمد جو کھیو، میونسپل کمشنر احمد یا ر، افسرمالیات افتخار احمد دایو،ڈائر یکٹر ایچ آر ایم حاجی شریف شیخ،پی ایس چیئر مین لال جان بنی ودیگر موجود تھے۔
