ہمارا جو منتخب نمائندہ اپنے حلقے میں نہیں جائے گا وہ گھر جائے گا،خالد مقبول

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے کنوینر خالد مقبول نے کہا ہے کہ ہمارا جو ایم این اے اور ایم پی اے اپنے حلقے میں نہیں جائے گا وہ گھر جائے گا۔

کراچی میں یوم تشکر جلسے سے خطاب میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 2018 میں جنہیں 14 نشستیں چھین کر دی گئی تھیں وہ کراچی کو پانی کی ایک بوند نہ دے سکے۔

خالد مقبول نے کہا کہ ایم کیو ایم کے علاوہ کوئی اور حل نہیں ہے، اب ایم کیو ایم کے کسی کارکن کو اپنے ہاتھ میں ڈنڈا اور بندوق رکھنے کی ضرورت نہیں، جس نے ایسا کیا اس کی رکنیت منسوخ کر دی جائے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں