
ایم این اے عرفان ظفر اور ٹاؤن چیرمین قمبر خان لغاری کو اے ٹی سی نوشہروفیروز میں پیش کیا گیا۔
میہڑ:پاکستان پیپلز پارٹی تعلقہ خیرپور ناتھن شاہ اور میہڑ کے ایم این اے عرفان ظفر اور ٹاؤن چیئرمین قمبر لغاری و دیگر کو اے ٹی سی نوشہروفیروز میں پیش کیا گیا۔
اے ٹی سی جج چھوٹی پر ہونے پر ملزمان کو سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا،عدالت نے ملزمان کو 16 فروری تک جیل منتل کرنے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ 11فروری کی رات الیکشن میٹریل محفوظ بنانے کیلئے منتقل کیا جارہا تھا کہ ڈیوٹی پر معمور جواںوں پر مسلحہ افراد نے فائرنگ کردی تھی
واقعے کی دہشتگردی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی، جس میں نومنتخب ایم این اے عرفان ظفر لغاری سمیت 200 افراد کو نامزد کیا گیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم این اے عرفان ظفر لغاری اور قمبر لغاری کو گرفتار کیا گیا

