
لاہور:8 فروری 2024 پر ہونے والے عام انتخابات میں وفاق میں 54 سیٹس لینے والی پاکستان پیپلز پارٹی اور 77 سیٹس حاصل کرنے والے پاکستان مسلم لیگ کے رہنما حکومت بنانے کیلے سرگرم ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیرمین آصف علی زرداری اسلام آباد میں ڈیرہ ڈالے ہوئے ہیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے پاکستان مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف سے ملاقات بھی کی ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اتحادی حکومت بنانے پر بات چیت کی جس دوراں پیپلز پارٹی کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنانے مطالبہ کیا گیا ہے۔
