
گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما پیر سید صدرالدین شاہ راشدی ، میر مُرتضیٰ خان جتوئی ، ڈاکٹر زوالفقار علی مرزا ، سید زین شاہ ، ایاز لطیف پلیجو ، لیاقت علی خان جتوئی ، ڈاکٹر ارباب غلام رحیم ، ڈاکٹر صفدر علی عباسی و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں 2024 کے عام انتخابات کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے زیادہ دھاندلی زدہ الیکشن قرار دیا ہے
جی ڈی اے کے رہنماؤں نے الیکشن منعقد کرنے والے اداروں کو خبردار کیا کہ جہاں بھی عوام کی آواز کو دبانے کی کوشش ہوتی ہے وہاں ملک کو ناتلافی نقصان سے کوئی نہی بجا سکتا ۔
رہنماؤں نے کہا کہ جی ڈی اے اس فراڈ الیکشن کو یکسر رد کرتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہرگز اپنا مینڈیٹ کسی کو چرانے نہی دینگے اور جی ڈی اے بہت جلد اپنا آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کریگی – جی ڈی کے رہنماؤں نے اپنے کارکنوں کو ہر صورت پرامن رہنے اور قانون کے دائرے میں رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جی ڈی اے کی قیادت کے فیصلے کا انتظار کریں۔
