نواز شریف نے مخلوط حکومت بنانے کا اعلان کردیا

قائد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے ن لیگ سب سے بڑی جماعت کا اعلان کرتے ہوئے اتحادی حکومت بنانے کا اعلان کیا ہے۔

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ہم سب کا احترام کرتے ہیں چاہے وہ پارٹی ہے یا آزاد لوگ ہیں، ان کو بھی دعوت دیتے ہیں زخمی پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کیلئے آؤ ہمارے ساتھ بیٹھو

انہوں نے کہا  کہ سب پارٹیوں کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں، ہمارا ایجنڈا صرف اور صرف خوشحال پاکستان ہے،ہمیں مینڈیٹ ملا ہے ضروری ہے کہ سب پارٹیاں مل کر ملک کو اس بھنھور سے نکالیں

نوازشریف نے کہا کہ ملک میں استحکام کےلیے کم از کم دس سال چاہیے، پاکستان اس وقت کسی لڑائی کا متحمل نہیں ہوسکتا سب کومل کربیٹھنا ہوگا، معاملات طے کرنے ہونگے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں