الیکشن 2024:گنتی کا عمل جاری، نتائج آنے کا سلسلہ جاری

الیکشن 2024 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے، ای اے 2027 شہید بینظیرآباد 01 پر ایک پولینگ اسٹیشن کے تنائج کے مطابق آصف علی زرداری 419 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ شیر محمد رند 81 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔این اے 149 پر ملک محمد عامر ڈوگر 305 جہانگیر ترین 236 ووٹ لے کر پہچھے ہیں۔

این اے 151 پر پاکستان مسلم لیگ ن کے عبدالغفار 536 پاکستان پیپلز پارٹی کے سید علی موسیٰ گیلانی 505 ووٹ لے کر آگے ہیں۔

این اے 151 پر پاکستان مسلم لیگ ن کے عبدالغفار 536 پاکستان پیپلز پارٹی کے سید علی موسیٰ گیلانی 505 ووٹ لے کر آگے ہیں۔ این اے 194 لاڑکانہ پر بلاول بھٹو زرداری 433 اور جے یو آئے رہنما راشد محمود 105 ووٹ لے کر پہچے ہیں۔

ملک بھر میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شروع ہوا جو 5 بجے ختم ہو گیا، اب گنتی کا عمل جاری ہے۔

چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں کیلئے 882 خواتین اور 4 خواجہ سراؤں سمیت ملک کی تاریخ میں سب سے زیادہ امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن کی تعداد 17 ہزار 816 بنتی ہے۔

جاری پولنگ کے دوران ملک بھر میں 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 ووٹرز آج اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹر کو قومی اسمبلی کیلئے سبز اور صوبائی اسمبلی کیلئے سفید بیلٹ پیپر دیا جائے گا

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق ووٹ ڈالنے کیلئے ووٹر کو اصل شناختی کارڈ دکھانا لازم ہوگا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں