
کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کےچیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ 8فروری2024 کو جو الیکشن ہونے والے ہیں اور جو برسات ہوئی ہے اور آمد متواقع بارش ہے متعلقہ محکمے کو ان کے فرائض کے حوالے سے ھدایات دیدی گئی ہیں.
محکمہ سینٹیشن کے ڈائریکٹر اشرف بلوچ اور ڈپٹی ڈائریکٹر سینٹیشن افضل لغاری تمام پولنگ اسٹیشنوں پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کر رہے ہیں برسات کے بعد تمام یوسیز کی پولنگ اسٹیشنوں پراب نکاسی کا کام بھی جاری ہے اس کے علاؤہ گڈاپ ٹاؤن کے تمام محکموں کو سختی سے پابندی کیا گیا ہے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر پانی اور لائیٹس کا انتظام کا کام جاری ہے اور تمام ملازمین جن کی الیکشن میں ڈیوٹی لگی ہے اپنے الیکشن ریٹرننگ آفیسر اور پریزائڈنگ افسران سے رابطے میں رہیں۔الیکشن ڈیوٹی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جا گئی
اس موقع پر وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو ۔افسر مالیات افتخار احمد دایو ،ڈاٹریکٹر HRM حاجی شریف شیخ ۔انچارچ اینٹی انکروچمنٹ سیل سہیل یار خان ،پی ایس چیئرمین لآل جان نبی ۔انچارج سینٹیشن اسٹاف علی پلیجو بھی موجود تھے۔
