پولنگ ڈے پر انٹرنیٹ بند کرنیکی درخواست آئی تو غور کرینگے: وزیر داخلہ

اسلام آباد: نگران وفاقی وزیر داخلہ گوہر اعجاز اور وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 29 ہزار سے زائد پولنگ سٹیشنز حساس اور 16 ہزار سے زائد انتہائی حساس قرار دی گئی ہیں،ایک لاکھ 37 ہزار سے زائد سیکورٹی اہلکار تعینات ہوں گے

وفاقی وزراء کا کہنا تھا کہ انتخابات کے لئے مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی، شفاف انتخابات کے لئے تمام انتظامات مکمل ہیں، پوری کوشش ہے کہ عوام آزادی سے حق رائے دہی استعمال کریں۔

نگران وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے کہا ہےکہ ابھی تک کسی جگہ موبائل یا انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا، کسی ضلع یا صوبےکی درخواست آئی تو انٹرنیٹ سروس بند کرنے پرغور کیا جائے گا۔

گوہر اعجاز نے کہا کہ نہیں چاہیں گے کہ سندھ میں کہیں بھی قانون ہاتھ میں لیاجائے،سب کیلئے پیغام ہے کہ سندھ میں مسلح افواج، سول آرمڈفورسز اور پولیس کھڑی ہیں۔

نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ سال 2018کے انتخابات 2008 اور 2013کی نسبت زیادہ پرُامن تھے،2008 میں بے نظیربھٹو کی شہادت کے بعد انتخابات میں ایک مہینہ تاخیرہوئی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں