بھارتی مظالم کو بے نقاب اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتے رہیں گے، مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی خواہشات اور متعلقہ قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل پاکستان کا حتمی مقصد ہے، حکومت پاکستان کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے، پوری دنیا میں بھارتی مظالم کو بے نقاب اور مسئلہ کشمیر کو ہر سطح پر اجاگر کرتے رہیں گے۔

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات نے اہل کشمیر کی حق خود ارادیت کے حصول کی عظیم جدوجہد اور لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر سب سے دیرینہ مسائل میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی ہٹ دھرمی، انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے تنازعہ کشمیر اب تک حل نہیں ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام مشکل حالات، دہشت اور ظلم کے خلاف برسرِپیکار ہیں۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ بھارت کشمیر میں غیر انسانی حربے، سفاکانہ قوانین اور ریاستی دہشت گردی کا استعمال کر رہا ہے،کشمیری عوام کی خواہشات اور متعلقہ قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل پاکستان کا حتمی مقصد ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں