یوم کشمیر: خطے میں جاری تنازعہ عالمی ضمیر پر داغ ہے،طارق عزیز بلوچ

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کےچیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ 5 فروری کو ھم یوم کشمیر، کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر مناتے ہیں جو طویل عرصے سے اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں ،خطے میں جاری تنازعہ عالمی ضمیر پر داغ ہے اور ہمارا فرض ہے کہ ہم کشمیری عوام کی حالت زار کی طرف توجہ دلائیں پر امن اور منصفانہ حل کے لیے کام کریں ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سخت موقف اختیار کرے یوم یکجہتی کشمیر پر ہم جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ اپنے عہد کی تجدید کریں اور دعا گو ہے کہ جموں وکشمیر کے لوگ اپنے مصائب کا خاتمہ دیکھیں ، پر امن اور وقار کے ساتھ زندگی گزار سکیں جب ہم اس یوم کشمیر کی یاد مناتے تو یاد رکھنا چاہئے کہ آزادی اور حق خود ارادیت کی جدوجھد پوری عالمی برادری کے لیے لمحہ فکریہ ہے ھماری مشترکہ زمہ داری ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کے حقوق کا احترام کیا جائے اور خطے میں امن واستحکام بحال ہو۔

اس موقع پر وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو ،افسر مالیات افتخار احمد دایو ،ڈائریکٹر HRM حاجی شریف شیخ ۔انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل سہیل یار خان ،ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر , ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی عاطف علی بدر ۔پی ایس چیئرمین لآل جان نبی اور دیگر موجود تھے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں