مصطفیٰ کمال اشتعال انگیز زبان استعمال کر رہے ہیں،وقار مہدی

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی کے شہریوں کو حرساں کیا جا رہا ہے، یہ وہ ہی لوگ کر رہے ہیں جو پہلے ملوث ہیں۔

بلاول ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ کراچی میں الیکشن کے دوراں ہونے والے واقعات ملک کیلئے ٹھیک نہیں ہے، ہم اپنے کاکنان کو فسادات سے روکتے ہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ ہمارے امیدوار کے گاڑیوں کو جلایا گیا،حالات میں پولیس کا کردار عجیب سا ہے، اطلاعات کے باوجود پولیس کوئی کردار ادا نہیں کرتی، ہم اس طرح کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔

پریس کانفرنس کے دوراں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما وقار مہدی کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال کی اشتعال انگیز زبان استعمال کر رہے ہیں،ہم چاہتے ہیں کہ پر امن طریقے سے عام انتخابات ہوں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں