
حیدرآباد: ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ میں پارش شاہ قتل کیس کی سماعت ہوئی، مدعی سلمان شاہ اپنے وکیل صلاح الدین پنہور کے ساتھ عدالت میں پہنچے۔
عدالت نے ملزم اسرار شاہ، دیدار شاہ، غلام نبی شاہ اور مقتول کی اہلیہ فرزانہ شاہ پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی۔
عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مقتول پارس شاہ کی بہن و سندھ کی معروف مصور سحر شاہ رضوی کا کہنا تھا کہ ملزمان پر فرد جرم عائد ہونے سے انصاف کی امید پیدا ہوئی ہے، ملزمان کو سزا دلانے تک جدوجہد جاری رہے گی۔
https:/hot-news/7478/
