صحت مند زندگی کے حصول کیلئے کھیل نہایت ضروری ہے، طارق عزیز بلوچ

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ کھیل کی سرگرمیاں نوجوان کو صحت مند تفریخ مہیا کرتی ہیں، صحت مند زندگی کے حصول کیلئے کھیل نہایت ضروری ہے

مختلف اسپورٹس کرکٹ ٹیموں کو مکمل کرکٹ کٹ تقسیم کرتے  ہوئے طارق عزیز بلوچ کا کہنا تھا کہ کھیل صرف تفریح کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ جسم کو بھی صحت مند بناتا ہے گڈاپ کے نوجوان موجودہ وقت میں اپنا قائدانہ صلاحیتوں سے ملک کی تعمیرو ترقی میں اہم کردار ادا کریں،میری کوشش ہے کہ گڈاپ ٹاؤن کی تمام یوسیز میں کرکٹ اور دیگر اسپورٹس ایونٹس ہو میں اور میری ممبران کی ٹیم یہ چاہتی ہے کہ گڈاپ ٹاؤن کے نوجوانوں کو اسپورٹس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔

اس موقع پر  وائیس چیئرمین جام محمد جوکھیو، میونسپل کمشنر احمد یار،افسرمالیات افتخاراحمددایو، پارلمارنی لیڈر،کونسل ممبر میر عباس ٹالپور ڈائریکٹر ایچ آرایم حاجی شریف شیخ،انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل سہیل یار خان،ڈائریکٹر  اسپورٹس اینڈ کلچر نبیل بلوچ،ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ کلچر اصغر بلوچ، کونسل ممبر مرتضیٰ یار محمد بلوچ، کونسل ممبر امن دین جوکھیو، کونسل ممبر دانش برفت، پی ایس چیئرمین لال جان نبی اور علاقہ معززین عرفان زمان،عبداللہ بلوچ، لالہ بروہی، اسطین بلوچ  ودیگر موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں