کراچی:خواتین کے ہاتھ کے ہنر اور آرٹ کو متعارف کرانے کی دو روزہ نمائش کا انعقاد

کراچی: خواتین کے ہاتھ کے ہنر اور آرٹ کو متعارف کرانے کے کراچی میں دو روزہ نمائش کا انعقاد کیا جا رہا ہے نمائش میں مختلف اقسام کے اسٹالز لگائے جائیں گے اور خواتین اور بچوں کی تفریح کے لیے مختلف سیگمینٹ منعقد کئے جائیں گے

نمائش میں مشہور ہینڈی کرافٹ بنانے والی عتیہ ہارون کی جانب سے سے اسٹال لگایا جائے گا جس میں ہاتھ کے ہنر کی مختلف اشیاء نمائش کے لئے رکھی جائیں گی

اس سلسلے میں عتیہ ہارون نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ نمائش ہاتھ کا ہنر کرنے والی خواتین کی ہمت افزائی کرے گی کیونکہ پاکستان میں ایسی خواتین کو پذیرائی نہیں مل سکی جو ان کو ملنی چاہیے اس لئے اس نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے تاکہ ایسی خواتین کی حوصلہ افزائی ہو سکے اور ان کے مالی مسائل بھی حل ہوں انہوں نے کراچی کی خواتین کو مشورہ دیا ہے کہ اس نمائش میں شریک ضرور ہوں

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں