
کراچی: رہنما پاکستان پیپلز پارٹی و سابق ایم پی اے منور وسان نے سائیفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سزا ملنے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جرم ثابت ہونے پر ہی عدالت سزا ناتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اور ہماری پارٹی نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں کا احترام کیا ہے، پی ٹی آئی چاہی تو خصوصی عدالت کا فیصلہ ہائیکوٹ میں چئلینج کرسکتی ہے۔
منور وسان نے کہا کہ عدالتوں میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف بھی مجرم ثابت ہوئے ہیں مگر پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری پر کبھی بھی کوئی کیس ثابت نہیں ہوا۔
