سوڈان میں پاک فوج کے امن دستے پر فائرنگ، ایک جوان شہید

راولپنڈی:  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) ک مطابق پاکستانی امن دستہ دو مقامی مریضوں کو اسپتال لے جا رہے تھا کہ اس دوران گھات لگائے دہشت گردوں نے قافلے پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ پر پاکستانی امن دستوں نے مؤثر جواب دیا اور عسکریت پسندوں کو پسپائی پر مجبور کر دیا

فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی محمد طارق نے جام شہادت نوش کیا جب کہ دو اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوئے۔

آئی ا یس پی ار کا کہنا ہے کہ پاکستان کے امن دستے نے ہمیشہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور فرض سے لگن کی وجہ سے خود کو ممتاز رکھا ہے

آج تک 181 پاکستانی امن دستوں نے دنیا بھر میں امن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان عالمی برادری کے ایک ذمہ دار رکن کے طور پر اپنے کردار کے لیے پرعزم ہے اور اقوام متحدہ کی سرپرستی میں عالمی امن اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں